رسائی کے لنکس

پرچی، سعودی عرب میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی


فلم پرچی کا یاک سین
فلم پرچی کا یاک سین

سعودی عرب میں جب اگلے سال عشروں بعد سینماگھر دوبارہ کھلیں گے توان میں دکھائی جانے والی ابتدائی فلموں میں پاکستان کی فلم پرچی بھی شامل ہوگی۔

ٹربیون میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ آڈیو ویوئل میڈیا کے کنٹرول کے ادارے نے سعودی عرب کے سینما گھروں میں دکھانے کے لیے فلموں کا انتخاب شروع کر دیا ہے ۔

وزیر ثقافت اور اطلاعات عواد بن صالح نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سینما گھروں میں اگلے سال مارچ سے فلمیں دکھائی جائیں گی۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی انتظامیہ نے اب تک جن چند فلموں کی منظوری دی ہے ان میں 'پرچی' وہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو سعودی سینماہال کی زینت بنےگی۔

ایکشن، سسپنس اور کامیڈی پر مبنی اس فلم کے نمایاں اداکار حرمین فاروق، علی رحمن خان اور شفقت چیمہ ہیں، جنہیں سعودی فلم بین اپنے ملک میں پہلی بار سکرین پر د یکھیں گے۔

حرمین فاروق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی فلم کا سعودی تھیٹر کے لیے پہلی فلموں میں منتخب ہونا بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اس چیز کا ثبوت ہے کہ پاکستانی سینما بین الاقوامی مارکیٹ کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ہماری سمت درست ہے اور ہمارا مستقبل روشن ہے۔

پر چی پانچ جنوری کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات اور 12 جنوری کو امریکہ میں ریلز ہو رہی ہے۔

سعودی عرب میں 35 سال کے بعدسینما گھر دوبارہ سے شروع ہو رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG