رسائی کے لنکس

قطر کے زائرین کو حج کی اجازت مل گئی


سعودی عرب کے میڈیا نے جمعرات کے روز کہا کہ کنگ سلمان نے قطر کے ساتھ زمینی سرحدی راستہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ حج کے خواہش مند افراد سعودی عرب آ سکیں۔

سعودی پریس ایجنسی نے کہا ہے کہ سلویٰ سرحدی گذرگاہ کھولنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اپنے طیارے دوحہ بھیجے گا تاکہ قطر کے زائرین کو حج کے لیے اپنے ملک لا سکے۔ سفر کے اخراجات سعودی حکومت خود برداشت کرے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان اور قطر کے شاہی خاندان کے رکن شیخ عبداللہ بن علی الثانی کے درمیان ملاقات میں کیا گیا ۔

سعودی عرب نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ قطر کے زائرین کو دوحہ سے طیاروں کے ذریعے اپنے ملک آنے کی اجازت دے سکتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان جون سے ایک سفارتی جنگ جاری ہے جب سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگا کر اس کے ساتھ رابطے کاٹ دیے تھے۔

قطر اس الزام سے انکار کرتا ہے۔

XS
SM
MD
LG