رسائی کے لنکس

logo-print

دمام: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، دو مبینہ دہشت گرد ہلاک


فائل فوٹو

سعودی سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز ملک کے مشرقی شہر دمام میں کی گئی کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جس سے قبل ایک رہائشی علاقے میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

یہ خبر سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ٹیلی ویژن اسٹیشن، ’الاخباریہ‘ نے نشر کی ہے۔

الاخباریہ ٹیلی ویژن نے مزید تفصیل دیے بغیر بتایا ہے کہ ’’سیکورٹی فورسز کے ساتھ گولیوں کے تبادلے کے بعد دو اشتہاری دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا‘‘۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کے بعد دمام کے رہائشی علاقے میں اب امن و امان بحال ہو چکا ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG