رسائی کے لنکس

25 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کررہے ہیں


میدان عرفات میں واقع مسجدہ نمرہ
میدان عرفات میں واقع مسجدہ نمرہ

سعودی عرب میں مناسک حج کا سلسلہ جاری ہے جہاں دنیا بھر کے تقریباً 25 لاکھ مسلمان اس برس یہ مذہبی فریضہ ادا کررہے ہیں۔

ہفتہ کو میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الشیخ نے خطبہ حج دیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ اس سال دنیا بھر سے تقریباً 18 لاکھ مسلمان آئے ہیں جو سعودیہ میں موجود مسلمانوں کے ساتھ مل کر فریضہ حج ادا کریں گے۔

پاکستان سے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار عازمین حج اس برس سعودیہ پہنچے ہیں۔

حج دین اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جو ہر بالغ مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے اگر وہ اس کی استطاعت رکھتا ہو۔

XS
SM
MD
LG