رسائی کے لنکس

پاکستان احتجاج میں ’کمی‘ آئی ہے: محکمہٴخارجہ


پاکستان میں احتجاجی مظاہروں میں ’کمی‘ آئی ہے، اور سڑکوں پر (مظاہروں کے حوالے سے)، ’کچھ بہتری‘ نمایاں ہے: ترجمان

امریکی محکمہٴخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں احتجاج میں ’کمی آئی ہے‘، اور یہ کہ سڑکوں پر (مظاہروں کے حوالے سے)، ’کچھ بہتری‘ نمایاں ہے۔

روزانہ پریس بریفنگ کے دوران، بدھ کو پوچھے گئے ایک سوال پر، خاتون ترجمان جین ساکی نے کہا کہ ’ہم صورت ِحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں‘۔

اُن سے پوچھا گیا تھا کہ پچھلے سال ہونے والے انتخابات کے نتائج کے بعد امریکی صدر اور وزیر خارجہ نے، اُس وقت اپنے بیان میں، آزادانہ اور منصفانہ عام انتخابات ہونے پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی تھی۔ ’کیا، ابھی بھی انتظامیہ اُسی بیان پر قائم ہے، یا وہ اُن خیالات کو ٹھیک سمجھتی ہے جو عمران خان بتا رہے ہیں؟

اِس سلسلے میں، خاتون ترجمان نے کہا کہ، ’ہمارے خیال میں، کوئی چیز تبدیل نہیں ہوئی‘۔

جین ساکی نے اِس بات کو واضح کیا کہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ ’مکمل طور پر کھلا ہوا ہے‘۔

XS
SM
MD
LG