رسائی کے لنکس

اردن میں دہشت گرد حملہ، امریکہ کی شدید مذمت


امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم اردن کی سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھیں گے، اور داعش کے انسداد کے عالمی اتحاد میں اردن کے ہمراہ کھڑے ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں‘‘

امریکہ نے اردن کی سلامتی افواج کے اہل کاروں پر منگل کو ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے، ہلاک شدگان کے اہل خانہ اور اردن کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، جان کِربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم اردن کی سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھیں گے، اور داعش کے انسداد کے عالمی اتحاد میں اردن کے ہمراہ کھڑے ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں‘‘۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ’’اس المناک حملے کے تناطر میں، امریکہ اردن کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا اور اُسے اعانت فراہم کرتا رہے گا‘‘۔

جان کِربی نے کہا کہ ’’ایسے میں جب اردن اپنی سکیورٹی کے بہتر سے بہتر تحفظ کا جائزہ لے گا، ہم اردن کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، تاکہ شام کے تنازع کے نتیجے میں بے دخل ہونےوالوں اور اُن برادریوں کی میزبانی کرنے والوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اعانت فراہم کی جاتی رہے‘‘۔

ترجمان نے کہا کہ ’’بے شمار قربانیاں دینے پر ہم اردن کو سراہتے ہیں، جنھوں نے ہزاروں شامی مہاجرین کی میزبانی کے فرائض انجام دیے ہیں‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’ہمیشہ کی طرح، امریکہ اردن کے ساتھ کھڑا ہے‘‘۔

حملہ آوروں نے شام کی سرحد پر کار بم دھماکے میں چھ فوجیوں کو ہلاک جبکہ 14 کو زخمی کر دیا تھا۔ اردن کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ منگل کو صبح ساڑھے پانچ بجے شام-اردن سرحد پر واقع شامی مہاجرین کے ایک کیمپ کے باہر سرحدی محافظوں پر کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG