رسائی کے لنکس

امریکہ کی جانب سے فلسطینی بچے کی ہلاکت کی ’شدید مذمت‘


فائل
فائل

محکمہٴخارجہ کے ترجمان نے اِس ’ظالمانہ دہشت گرد حملے‘ کی ’شدید ترین الفاظ میں‘ مذمت کرتے ہوئے، کہا یے کہ: ’امریکہ دوابشہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، اور ہم زخمی ہونے والوں کی مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں‘

امریکی محکمہٴخارجہ نے فلسطینی گاؤں، دوما پر گذشہ رات ہونے والے ’ظالمانہ دہشت گرد حملے‘ کی ’شدید ترین الفاظ میں‘ مذمت کی ہے۔

رات گئے ایک فلسطینی گھر کو نذر آتش کرنے سے متعلق حملے میں ایک 18 ماہ کا کم سن بچہ ہلاک، جب کہ اہل خانہ کے تین افراد زخمی ہوئے۔

ایک اخباری بیان میں، محکمہٴخارجہ کے معاون ترجمان، مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ’امریکہ دوابشہ خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، اور ہم زخمی ہونے والوں کی مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں‘۔

محکمہٴخارجہ نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو جاری کیے گئے احکامات کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں قاتلوں کو پکڑنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے کہا گیا ہے، جسے، اُنھوں نے دہشت گردی کا اقدام قرار دیا اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے احکامات دیے ہیں۔

ترجمان نے تمام فریقین سے تحمل سے کام لینے کے لیے کہا ہے، تاکہ اس افسوس ناک واقع کے نتیجے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔

XS
SM
MD
LG