امریکی محکمہ خارجہ نے اتوار کے روز مشرقی یروشلم میں ہونے والے ''دہشت گرد حملے کی سخت ترین الفاظ میں'' مذمت کرتے ہوئے، اِسے ''خوفناک'' قرار دیا ہے۔
معاون ترجمان، مارک سی ٹونر کے الفاظ میں یہ ''ایک دہشت گرد کی جانب سے موٹر گاڑی کا ایک خوفناک حملہ تھا''۔
بیان میں، ترجمان نے کہا کہ ''ایسے ظالمانہ اور احمقانہ حملوں کی کسی طور پر کوئی معقول وجہ نہیں''۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ''امریکہ دہشت گردی کی ستائش کی کسی بھی کوشش کا، اب یا اس سے قبل، ہمیشہ مذمت کرتا آیا ہے؛ اور سبھی فریق کو یہ واضح پیغام بھیجتا ہے کہ دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا''۔
ترجمان نے ہلاک ہونے والے چار فوجیوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے؛ جب کہ زخمیوں کی ''جلد اور مکمل صحت یابی'' کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔