رسائی کے لنکس

ستر برس پر محیط پاک امریکہ تعلقات اہمیت کے حامل: امریکہ


امریکی محکمہٴ خارجہ نے پاکستان کے نئے منتخب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عہدے کا حلف لینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ تعلقات 70 برسوں پر محیط اور اہمیت کے حامل رہے ہیں۔

ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ’’ہم پاکستان کے نئے منتخب وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عہدے کا حلف لینے کو تسلیم کرتے ہیں اور خیر مقدم کرتے ہیں‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’پاکستان اور خطے میں امن اور خوش حالی کے فروغ کے لیے، امریکہ نئی پاکستانی سولین حکومت کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG