رسائی کے لنکس

سیاٹیل: ہائی اسکول شوٹنگ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی


فائل
فائل

سی این این نے اطلاع دی ہے کہ شوٹنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دو افراد میں سے ایک فوت ہوگیا ہے

پولیس نے بتایا ہے کہ ریاست ِواشنگٹن کے شہر سیاٹیل کے شمال میں واقع ایک ہائی اسکول میں گولیاں چلنے کا واقع پیش آیا ہے، جس دوران، دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر، سی این این کی اطلاع کے مطابق، زخمیوں میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

جمعے کے دِن جائے حادثہ سے براہ راست وڈیو نشریات میں ’میریز ویلی ہائی اسکول‘ سے طالب علموں کے انخلا کے کام کو دکھایا گیا۔

سیاٹیل میں ایف بی آئی کی خاتون ترجمان، اینی ڈاٹرخ نے بتایا ہے کہ تفتیش کے کام میں مدد فراہم کرنے کے لیے، حکام جائے وقوعہ پہنچنے والے ہیں۔

اس سے قبل، پانچ جون کو ’سیاٹیل پیسیفک یونیورسٹی‘ کے ایک اور اسکول میں شوٹنگ کا واقع پیش آیا تھا، جس میں ایک مسلح شخص نے گولیاں چلا کر ایک طالب علم کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG