رسائی کے لنکس

ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور


ظفر حجازی (فائل فوٹو)
ظفر حجازی (فائل فوٹو)

اسلام آباد کی ایک ماتحت عدالت نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے معطل چیئرمین ظفر حجازی کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

حجازی کو گزشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئے آئی نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خاندان کی ملکیت 'چودھری شوگرملز' کے ریکارڈ میں ردو بدل کیا تھا۔

منگل کو اسپیشل جج ارم نیازی نے پانچ، پانچ لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور کی۔

پاناما پیپرز معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل کردہ چھ رکنی تحقیقاتی ٹیم نے الزام عائد کیا تھا کہ ظفر حجازی نے شوگر ملز کے ریکارڈ میں ردوبدل کی تھی۔

جے آئی ٹی کے الزام پر عدالت عظمیٰ نے ظفر حجازی کو گرفتار کرکے تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر گزشتہ ماہ ایف آئی اے نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

ظفر حجازی ان الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔ حکومت نے حجازی کو ان کے منصب سے معطل کر رکھا ہے اور ان کی جگہ ظفر عبداللہ کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا قائم مقام چیئرمین مقرر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG