رسائی کے لنکس

شام پر مشاورت، کیری نو ملکی دورے پر روانہ


بین الاقوامی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں وہ شام کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران کیری شام کی حزب مخالف کے اتحاد کی قیادت سے بھی ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

امریکی وزیر خارجہ جان کیری، جنھوں نےگذشتہ ماہ ہلری کلنٹن سے ملک کے اعلیٰ ترین سفارتی عہدے کا چارج سنبھالا تھا، اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

کیری اتوار کےدن اپنے11روزہ نو ملکی دورے کے پہلے مرحلے پر لندن روانہ ہوئے۔

محکمہٴخارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی حکام سے ملاقاتوں کے دوران وہ شام کے موضوع پر بات چیت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران کیری شام کی حزب مخالف کے اتحاد کی قیادت سے بھی ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

لندن سے وہ برلن، پھر پیرس جائیں گے جہاں وہ مالی کے مسئلےپر فرانس اور دیگر ممالک کے ساتھ جاری تعاون پر بات چیت کریں گے۔

کیری کا اگلا اسٹاپ روم، انقرہ اور قاہرہ ہوگا جہاں، محکمہٴخارجہ کے مطابق وہ شام پر وسیع تر سیاسی اتفاقِ رائے پر زور دیں گے، اور علاقے میں مشترکہ چیلنجز کے بارے میں عرب لیگ کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

وہاں سے کیری ریاض اور ابوظہبی جائیں گے، جب کہ موجودہ دورے کو مکمل کرنے سے قبل وہ قطر کے دارالحکومت دوحہ کا بھی دورہ کریں گے۔
XS
SM
MD
LG