رسائی کے لنکس

امریکہ: مختلف شہروں میں سیکورٹی ’ہائی الرٹ‘


نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لاس ویگس، ڈیٹرائیٹ اور اٹلانٹا کے شہروں میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

گذشتہ روز امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں میراتھن میں دو دھماکوں کے بعد امریکہ بھر کے مختلف شہروں میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

بوسٹن میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک سو چہتر سے زائد زخمی ہوئے۔


امریکی ریاست کیلی فورنیا کے مرکزی شہر لاس اینجلس میں عوامی مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ بوسٹن میں ہونے والے دھماکوں کے بعد لاس اینجلس کو کوئی ممکنہ خطرہ تو نہیں ہے، لیکن یہ اقدامات لاس اینجلس کے شہریوں کو تسلی دینے کے لیے ہیں اور انہیں یہ بتانے کے لیے ہیں کہ حکومت کے لیے ان کی سیکورٹی سب سے مقدم ہے۔

نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لاس ویگس، ڈیٹرائیٹ اور اٹلانٹا کے شہروں میں بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
XS
SM
MD
LG