رسائی کے لنکس

بطور وزیر، سینیٹ میں کارسن، پیری کی نامزدگی کی توثیق


بطور وزیر برائے ہاؤزنگ اور شہری ترقیات، ریٹائرڈ نیورو سرجن بین کارسن کے حق میں 58 جب کہ مخالفت میں 41 ووٹ پڑے۔ چند ہی گھنٹے بعد، سینیٹ نے وزیر توانائی کے طور پر ٹیکساس کے سابق گورنر رِک پیری کے نام کی منظوری دی۔ اُن کے حق میں 62 جب کہ مخالفت میں 37 ووٹ دیے

سینیٹ نے جمعرات کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نامزد کردہ دو اہل کاروں کے نام کی توثیق کر دی ہے، جو ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے مرحلے کے دوران اُن کے مدِ مقابل تھے۔


بطور وزیر برائے ہاؤزنگ اور شہری ترقیات، ریٹائرڈ نیورو سرجن بین کارسن کے حق میں 58 جب کہ مخالفت میں 41 ووٹ پڑے۔ چند ہی گھنٹے بعد، سینیٹ نے وزیر توانائی کے طور پر ٹیکساس کے سابق گورنر رِک پیری کے نام کی منظوری دی۔ اُن کے حق میں 62 جب کہ مخالفت میں 37 ووٹ دیے۔


کارسن اور پیری ٹرمپ کی کابینہ کے سترہویں اور اٹھارہویں رُکن ہیں جن کی سینیٹ نے منظوری دی ہے۔


کارسن نے کبھی کسی سرکاری عہدے پر کام نہیں کیا، نا ہی وہ ہاؤزنگ پالیسی کا کوئی تجربہ رکھتے ہیں۔

ری پبلیکنز نے اُس شخص کی کہانی کو سراہا ہے جو ڈیٹرائٹ کی اندرونِ شہر پیدا ہوئے پلے، بڑھے۔ اُن کی ماں بیوہ تھیں اور تعلیم میں کوئی نمایاں مقام نہیں تھا۔


ایک وقت تھا جب پیری محکمے کو بند کرنے کی بات کیا کرتے تھے؛ لیکن اب بارہا ادارے کو فروغ دینے اور ملک کے جوہری اسلحے کو تحفظ فراہم کرنے کی بات کر چکے ہیں۔


پیری نے وفاقی سائنس دانوں پر انحصار کا بھی عہد کیا ہے، جن میں وہ سائنس داں بھی شامل ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔


پیری 14 برس تک ٹیکساس کے گورنر رہے ہیں۔

پینسٹھ برس کے کارسن ایک ایسے ادارے کے سربراہ ہوں گے جس کے 8300 ملازمین ہیں اور جس کی بجٹ 47 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ محکمہ کم آمدنی والے افراد کو ’واؤچرز‘ اور سرکاری گھروں کی صورت میں اربوں ڈالر کی امداد کرتا ہے۔ ادارہ منصفانہ رہائشی قوانین کے نفاذ میں یقین رکھتا ہے اور غریب امریکیوں کو ’فیڈرل ہاؤزنگ ایڈمنسٹریشن‘ کے ذریعے ’مورگیج انشورنس‘ کی پیش کش کرتا ہے۔


ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے کارسن کو سراہتے ہوئے اُنھیں ’’انتہائی قابل نیورو سرجن‘ قرار دیا، جنھوں نے متعدد زندگیاں بچائی ہیں۔

XS
SM
MD
LG