رسائی کے لنکس

سینیٹ الیکشن، خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انصاف پانچ نشستوں کے ساتھ سر فہرست


خیبر پختون خوا کی صوبائی اسمبلی کے اجلاس کا ایک منظر، فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کی صوبائی اسمبلی کے اجلاس کا ایک منظر، فائل فوٹو

شمیم شاہد

پاکستان کے تین دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات مکمل ہوگئے ۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف پانچ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ جنرل نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی خیال زمان اورکزئی ناکام رہے۔

حزب اختلاف میں شامل پاکستان پیپلز پارٹی دو اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی اپنے دو امیدواروں کو منتخب کرنے میں کامیاب رہی۔

مخلوط حکومت میں شامل جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام (ف)نے بھی ایک ایک نشست حاصل کرلی۔ تاہم دونوں قوم پرست جماعتیں عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی سینیٹ انتخابات میں کوئی بھی نشست حاصل نہ کرسکی۔

خیبرپختونخوا سے ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے اعظم خان سواتی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے حمایت یافتہ امیدوار دلاور خان کامیاب ہوگئے ۔ جبکہ خواتین کےلئے مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹر مہرتاج روغانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد کامیاب ہوگئیں۔

جنرل نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے فیصل جاوید ‘ محمد ایوب آفریدی اور فدا محمد خان، پاکستان پیپلز پارٹی کے بحرہ مند خان تنگی،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے حمایت یافتہ صاحبزادہ پیر صابر شاہ جمعیت علماء اسلام کے طلحہٰ محمود اور جماعت اسلامی کے مشتاق احمد خان کامیاب ہوگئے۔

XS
SM
MD
LG