رسائی کے لنکس

یوٹیوب انتظامیہ سے مذاکرات کے لئے کمیٹی قائم


یوٹیوب انتظامیہ کا ایک وفد حکومت سے بات چیت کے لئے رواں ہفتے ہی پاکستان پہنچا ہے

لگتا ہے حکومت پاکستان نے یو ٹیوب پر بندش ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اگرچہ ابھی اس حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، تاہم سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے یو ٹیوب انتظامیہ سے مذاکرات کا فیصلہ کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب انتظامیہ کا ایک وفد حکومت سے بات چیت کے لئے رواں ہفتے ہی پاکستان پہنچا ہے۔

وفد ناپسندیدہ مواد کی روک تھام کے لئے جدید فلٹرسافٹ وئیرسسٹم کی خریداری کے حوالے سے بات چیت کرے گا، جبکہ دونوں فریقین کے درمیان ایک یادداشت نامے پر بھی دستخط ہوں گے۔ اس کے بعد امکان ہے کہ پاکستان میں یو ٹیوب کھول دی جائے گی۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے جنرل منیجر وسیم توقیر کے مطابق، یو ٹیوب انتظامیہ نے گزشتہ سال ستمبر میں گستاخانہ فلم بلاک کرنے یا اسے ہٹانے سے انکار کر دیاتھا، جس کے بعد ملک بھر میں یوٹیوب پر پابندی لگادی گئی تھی، جو تاحال برقرار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ یو ٹیوب کو پاکستان میں ایک سیکورٹی فائر وال بنانے کے بعد بحال کردیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG