رسائی کے لنکس

سینیگال : صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان آج ہو گا


سینیگال کے صدر عبداللہ واد
سینیگال کے صدر عبداللہ واد

سینیگال میں صدارتی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان منگل کو کیا جا رہا ہے۔

صدر عبداللہ واد کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی میں اُن کو سبقت حاصل ہے جب کہ حزب مخالف کے مطابق نتیجہ برابر رہے گا جس کی وجہ انتخاب کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ’’یقینی‘‘ ہے۔

ایک روز قبل صدر واد نے دارالحکومت ڈاکار میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں تقریباً نصف حلقوں سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق اُنھیں تقریباً 32 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوسرے نمبر پر آنے والے امید وار کو 25 فیصد ووٹ پڑے ہیں، لیکن اُنھوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

سینیگال میں قواعد و ضوابط کے مطابق انتخاب کے دوسرے مرحلے سے بچنے کے لیے کسی صدارتی اُمیدوار کا سادہ اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔

مسٹر واد کی جماعت نے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ موجودہ صدر پہلے مرحلے میں ہی کامیاب ہو جائیں گے۔

صدر عبداللہ واد نے کہا ہے کہ اُن کی جماعت دوسری جماعتوں سے اتحاد کے امکانات پر بھی غور کرے گی۔

XS
SM
MD
LG