رسائی کے لنکس

پشاور میں فائرنگ، شکیل آفریدی کا وکیل ہلاک


میڈیا اطلاعات کے مطابق، یہ واقع منگل کی شام پشاور کے علاقے متھرا میں پیش آیا۔ سمیع اللہ آفریدی کار میں سوار گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے متھرا کے علاقے اسلم ڈھیری میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی

القاعدہ کے سابق رہنما اسامہ بن لادن کیس کے حوالے سے خبروں میں آنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل، سمیع اللہ آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

واقع منگل کی شام پشاور کے علاقے متھرا میں پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سمیع اللہ آفریدی کار میں سوار گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے متھرا کے علاقے اسلم ڈھیری میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ نے سمیع اللہ کے حوالے سے دی جانے والی خبروں میں کہا ہے کہ سمیع اللہ آفریدی تین ماہ سے دبئی میں مقیم تھے اور کچھ ہی دن پہلے ان کی واپسی ہوئی تھی۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سمیع اللہ کو عسکریت پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا تھا، جن سے بچنے کے لئے ہی وہ دسمبر میں بیرون ملک چلے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG