رسائی کے لنکس

logo-print

ایرل شیرون بدستور کوما میں


ایرل شیرون بدستور کوما میں

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایرل شیرون بدستور کوما میں ہیں اور جمعہ کو انھیں ہسپتال سے ان کے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

شیبا میڈیکل سینٹر کے حکام کے مطابق جمعہ کو علی الصباح ایک ایمبولینس شیرون کو لے کر تل ابیب کے قریب واقع ان کے فارم ہاؤس گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ نے پہلے یہ اطلاع دی تھی کہ سابق وزیراعظم کو گھر میں مختصر آزمائشی دورانیئے کے لیے رکھا جائے گا اور بعد ازاں یہ قیام طویل ہوتا جائے گا۔ اس دوران طبی عملہ ان کی نگرانی کرتا رہے گا۔82سالہ ایرل شیرون پر2006ء میں بیماری کا حملہ ہوا تھا۔

XS
SM
MD
LG