رسائی کے لنکس

سابق صدر ذاتی خرچ پر سکیورٹی رکھ سکتے ہیں: عدالت


عدالت عالیہ کو ایک درخواست میں آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ دہشت گرد اُن کی جان کے دشمن ہیں، اور یہ کہ بینظیر بھٹو کی طرح، اُنھیں قتل نہ کر دیا جائے

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ سابق صدر کو خصوصی تحفظ فراہم کیا جائے، جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اپنے ذاتی خرچ پر سکیورٹی رکھ سکتے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں جمعرات کے روز سابق صدر زرداری کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس کے دوران، وفاق اور صوبائی حکومت کو خصوصی سکیورٹی میں اضافے کا حکم دے دیا۔

پاکستان کے سابق صدر نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر سیکورٹی کی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ انھیں خدشہ ہے کہ انھیں بھی بینظیر بھٹو کی طرح قتل نہ کردیا جائے، اور یہ کہ، دہشت گرد ان کی جان کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2007 ء میں بینظیر بھٹو کو دہشتگردوں کی جانب سے راولپنڈی میں ہلاک کردیا گیا تھا، جبکہ کئی برس گزر جانے کے بعد بھی ان کے قاتل گرفتار نہیں کیے جاسکے۔
XS
SM
MD
LG