رسائی کے لنکس

شیو سینا کی دھمکیوں کے باوجود شاہ رخ کی فلم پر لوگوں کے ٹھٹ کے ٹھٹ


شیو سینا کی دھمکیوں کے باوجود شاہ رخ کی فلم پر لوگوں کے ٹھٹ کے ٹھٹ
شیو سینا کی دھمکیوں کے باوجود شاہ رخ کی فلم پر لوگوں کے ٹھٹ کے ٹھٹ

شاہ رُخ خان کی نئی فلم ‘مائی نیم اِز خان’ جمعے کے روز عالم گیر سطح پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

ممبئی کے 13سنیما گھروں میں شائقین فلم کا پہلا شو دیکھنے آئے۔ ان سینماؤں می آئی نوکس اور فن سنیما جیسے شہر کے ملٹی پلیکس بھی شامل ہیں۔ دوپہر ساڑھے بارہ بجے شروع ہونے والا پہلا شو ہاؤس فل رہا۔ خیال رہے کہ ممبئی کے سنیما گھر بالی وڈ کو سب سے زیادہ بزنس دیتے ہیں۔

شِیو سینا نے شاہ رُخ کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سلسلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی حمایت میں دیے گئے بیان پر اُن کی فلم کی نمائش کے خلاف گذشتہ دو ہفتوں سے مہم چلا رکھی تھی۔ شِیو سینا کا مطالبہ تھا کہ شاہ رُخ بال ٹھاکرے سے معافی مانگیں۔

فلم کی نمائش کے وقت شہر اور سنیما گھروں میں امن و امان بحال رکھنے کے لیے تھیٹر کے اندر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیے گئے تھے اور بڑی تعداد میں پولیس اہل کاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

فلم کے پہلے شو کے لیے ممبئی کے لوگوں کے جوش و خروش کو دیکھ کر برلن سے فلم کے ہدایت کار کرن جوہر نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ‘میں بہت خوش ہوں۔ میری محنت کو عوام کا اتنا پیار ملا۔ میری آنکھیں نَم ہو گئی ہیں۔ شکریہ۔’

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ اشوک چوان اور وزیرِ داخلہ آر آر پاٹل نے بھی شاہ رُخ کی نئی فلم ممبئی کے ایک سینما میں دیکھی۔

شاہ رُخ نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ ‘میں ہر ایک سے کہنا چاہتا ہوں کہ مجھ میں اپنے ملک کے لیے محبت کا جذبہ اور زیادہ بڑھ گیا ہے اور پچھلے کچھ دِنوں میں لوگوں کو جِس تناؤ سے گزرنا پڑا، اُس کے لیے میں تہہِ دل سے معافی مانگتا ہوں۔’

XS
SM
MD
LG