رسائی کے لنکس

logo-print

سندھ اسمبلی کے رکن منظر امام کے قتل کا مقدمہ درج


رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کو گزشتہ روز اورنگی ٹاون کے علاقے میں ہی نامعلوم مسلح افراد نے گارڈز سمیت نشانہ بناکر قتل کیا گیا تھا

ممبر سندھ اسمبلی اور ایم کیو ایم کے کارکن منظر امام کے قتل کا مقدمہ جمعے کے روز اورنگی ٹاون کے متعلقہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ منظر امام کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کو گزشتہ روز اورنگی ٹاون کے علاقے میں ہی نامعلوم مسلح افراد نے گارڈز سمیت نشانہ بناکر قتل کیا گیا تھا۔ منظر امام کی ہلاکت پر جمعے کے روز ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی سمیت پورے سندھ میں یوم سوگ منایا گیا۔

منطر امام کا شمار ایم کیو ایم کے سینئر کارکنان میں ہوتا تھا، سندھ اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے بھی ان کا کردار اہمیت کا حامل تھا۔ منظر امام سے قبل ایم کیو ایم کے ایک اور رکن سندھ اسمبلی رضا حیدر کو بھی قتل کیا گیا تھا ، تاہم ان کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منظر امام کے قتل کی ذمہداری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی تھی۔ تحریک طالبان نے مقامی میڈیا کو پیغام بھجوایا تھا کہ منظر امام کو تحریک طالبان نے قتل کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG