رسائی کے لنکس

لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں مظاہرے


ایک مذہبی جماعت کے کارکنوں کا مظاہرہ - 25 نومبر 2017
ایک مذہبی جماعت کے کارکنوں کا مظاہرہ - 25 نومبر 2017

کنور رحمان خان

اسلام آباد آپریشن کے بعد تحریک کبیک پاکستان کے ہامی لاہور میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مذہبی جماعت کے کارکنوں نے میٹرو بس سروس معطل کر دی اور بسوں کے ٹائلوں سے ہوا نکال دی۔میٹرو بس کے روٹ پر پتھر پھینکے اور آگ لگا دی۔
مشعل مظاہرین نے نجی چینل سٹی 42 کے نمائندے کو زدوکوب کیا۔

مظاہرین نے معروف صوفی بزرگ حضرت علی ہجویری المعروف داتا دربار احتجاج کیا۔ مذہبی جماعت کے کارکنوں نے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا۔

مشعل مظاہرین نے لاہور میں شاہدرہ پولیس اسٹیشن کی املاک کو نظر آتش کر دیا۔
تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے داتا دربار سے چیئرنگ کراس مال روڈ تک ریلی نکالی۔مظاہرین نے مال روڈ پر جا کر ٹریفک میں خلل ڈالا۔

صوبے کے کئی دوسرے شہروں سے بھی احتجاجی مظاہرے ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
مشتعل مظاہرین کی کئی مقامات پر پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے حکمت عملی کے تحت صبر اور ضبط کا مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کو پنجاب اسمبلی کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے واٹر کینن تیار کھڑی ہے۔
مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے وکلاء بھی مذہبی جماعت کے احتجاج میں شریک ہیں۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ختم نبوت قانون میں ترمیم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مظاہریں نے اب اپنے مطالبوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پوری کابینہ کے جانے اور حکومت تحلیل کرنے کا بھی اضافہ کر دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG