رسائی کے لنکس

منحرفین کو شمالی کوریا کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ


شمالی کوریا کے باشندے منگل کو جاپان سے جنوبی کوریا پہنچے تھے۔
شمالی کوریا کے باشندے منگل کو جاپان سے جنوبی کوریا پہنچے تھے۔

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے دو باشندوں کو یہ کہہ کر وطن واپس بھیجنے سے انکار کر دیا ہے کہ وہ پیانگ یانگ کی حکومت سے منحرف ہونا چاہتے ہیں۔

یہ افراد رواں ہفتے شمالی کوریا کے ساحل کے قریب ایک چھوٹی کشتی پر سوار پائے گئے تھے۔

شمالی کوریا نے بدھ کو ان کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا لیکن سیول نے جمعرات کو اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں افراد کی خواہشات کا احترام کرے گا۔

دریں اثنا جنوبی کوریا کے حکام کا ایک وفد چین پہنچا ہے جہاں وہ گزشتہ ماہ گرفتار کیے گئے شمالی کوریا کے 35 باشندوں کو اُن کے آبائی وطن کے حوالے نا کرنے کی درخواست کرے گا۔

جنوبی کوریا میں انسانی حقوق کی ایک غیر سرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی ملک بدری کے بارے میں کسی فیصلے تک اُنھیں شمال مشرقی چین میں قائم ایک کیمپ میں رکھا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG