رسائی کے لنکس

شمسی توانائی نے پناہ گزین کیمپ روشن کر دیا


آئیکیا فاؤنڈیشن کے عہدے دار اردن میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ ازرق میں شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔ جس سے کیمپ کے 20 ہزار پناہ گزینوں کو بجلی ملے گی۔ فروری 2017
آئیکیا فاؤنڈیشن کے عہدے دار اردن میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ ازرق میں شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔ جس سے کیمپ کے 20 ہزار پناہ گزینوں کو بجلی ملے گی۔ فروری 2017

أردن میں شمسی توانائی رات کے وقت روشنی فراہم کر رہی ہے اور 20ہزار شامی پناہ گزینوں کے لئے ایک ایسے کیمپ میں زندگی گذارنا آسان بنا رہی ہے جہاں کچھ عرصہ پہلے تک بجلی موجود نہیں تھی۔

ازراق، أردن میں شامی پناہ گزینوں کا دوسرا سب سے بڑا کیمپ ہے ۔ دو سال سے زیادہ عرصہ پہلے جب اسے کھولا گیا تھا تو ہے، تو اس کیمپ میں رہنے والوں کو بجلی کی سہولت میسر نہیں تھی۔ لیکن حال ہی میں آئیکیا فاؤنڈیشن کی مالی مدد سے لگائے جانے والے شمسی توانائی کے پلانٹ سے صورت حال نمایاں طور پر تبدیل ہو جائے گی۔

پناہ گزینوں کے أمور سے متعلق اقوام متحدہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر کیلی کلمنٹزکہتی ہیں کہ شمسی توانائی کا پلانٹ اس کیمپ کے پناہ گزینوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ان کے پاس بجلی حاصل کرنا کوئی ذریعہ موجود نہیں تھا ۔ اس کا مطلب ہے حفاظت کے لیے روشنی، رات کے وقت تحفظ کے لیے روشنی اور موسم گرما کے کسی گرم دن ایک پنکھے کی شکل میں ٹھنڈی ہوا، یا سردیوں کے مہینوں میں ضرورت کے وقت کچھ حرارت۔

ایک شامی پناہ گزین فرہان نزال کا کہنا ہے کہ مستند بجلی کا مطلب ہے آزادی ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی مرضی سے کہیں آ جا نہیں سکتے تھے۔ سورج غروب ہونے کے بعد ہم اپنے گھروں میں بند ہو جاتے تھے ۔ اب ہمارے ے پاس بجلی ہے۔ ہم اپنے پڑوس میں جا سکتے ہیں اور پڑوسی ہمارے گھر آ سکتے ہیں، ہم شام کے وقت کئی کام کر سکتے ہیں ۔ اب ہم پہلے سے زیادہ خوش ہیں۔

شمسی پلانٹ لگنے کے بعد بجلی جانے سے اب بچے ٹی وی دیکھ سکتے ہیں۔ لیکن ایک شامی پناہ گزین انس احمد کا کہنا ہے کہ اس کے بہت فائدے ہی ۔ مثلاً میرے بچے اب روشنی میں پڑھ سکتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ یہاں بہت گرمی تھی اب میرے پاس ایک پنکھا ہے، ہمارے پاس ایک فرج بھی ہے تو ہمارے پاس ٹھنڈا پانی ہے اور ہم اپنا کھانا محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔ اور ایک واشنگ مشین ہے، مجھے پہلے پانی لانا پڑتا تھا اور میری بیوی کو ہاتھ سے کپڑے دھونا پڑتے تھے، اب اس کے لیے بہت آسانی ہو گئی ہے۔

اس شمسی پلانٹ کی تعمیر سے 50 کے لگ بھگ پناہ گزینوں کو کام کے مواقع بھی فراہم ہوئے ہیں ۔ انہیں شمسی پینلز بنانے کی تربیت اور ملازمت دی گئی ۔اب ان کے پاس پلانٹ کو چلانے اور اسے درست حالت میں رکھے کی مہارتیں موجود ہیں۔ اور اپنے اس ہنر کی بنا پر وہ پناہ گزین کیمپ سے باہر بھی اپنے لیے کام ڈھونڈ سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG