رسائی کے لنکس

صومالی دارالحکومت میں امن ریلی پر فائرنگ، چار ہلاک


صومالی دارالحکومت میں امن ریلی پر فائرنگ، چار ہلاک
صومالی دارالحکومت میں امن ریلی پر فائرنگ، چار ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والی ایک ’امن ریلی‘ پر سرکاری اہلکاروں کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق سینکڑوں افراد موغادیشو کے ایک مقامی تھیٹر کے باہر جمع تھے جہاں منتظمین نے ایک امن ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا کہ اچانک فوجی گاڑیوں میں سوار سرکاری اہلکار وہاں پہنچے اور فائرنگ شروع کردی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو پیش آنے والے اس واقعہ میں چار افراد ہلاک جبکہ 16 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

موغادیشو کے میئر محمد احمد نے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کو بتایا کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ سرکاری فوجیوں نے ریلی کے شرکاء پر فائرنگ کیوں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرینگے۔

میئر کےمطابق ریلی کے انعقاد کا مقصد موغادیشو میں امن کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ موغادیشو میں اسلام پسند عسکریت پسندوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں معمول کی بات ہیں۔ حکومتی فورسز کو ملک میں قیامِ امن کیلیے موجود افریقی یونین کی افواج کی مدد بھی حاصل ہے۔

صومالیہ میں گزشتہ کئی برسوں سے جاری خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG