رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے بحری جہاز کی رہائی کے لیے 30 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ


صومالیہ کے قزاقوں نے شمالی کوریا کے پرچم بردار کارگو بحری جہاز کی رہائی کے عوض 30 لاکھ ڈالر کے تاوان کا مطالبہ کیاہے، جسے پچھلے مہینے کے شروع میں اغوا کیا گیاتھا۔
کینیا میں قائم ،سمندری خطرات سے نمٹنے میں تعاون کے مشرقی افریقی پروگرام سے منسلک اینڈریو موانگورا کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے بحری جہاز ایم وی رم پر سوار عملے کے دس شامی ارکان کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔

قزاقوں نے تین فروری کو خلیج عدن میں لیبیا کا ملکیتی ایک جہاز پکڑاتھا۔

صومالی قراق گذشتہ چندبرسوں کے دوران درجنوں بحری جہازوں کو اغوا کرکے کروڑوں ڈالر تاوان وصول کرچکے ہیں۔

ہفتے کے روز صومالی قزاقوں نے اس مہینے کے شروع میں پکڑے جانے والے بحری جہاز کو چھوڑ دیا۔ انہوں نے اس رہائی کے لیے کوئی تاوان وصول کیا اور نہ ہی عملے کے کسی رکن کو کوئی نقصان پہنچایا۔
ماحولیات سے متعلق تنظیم ’ایکوٹیرا‘ کا کہنا ہے کہ نو قزاقوں نے ایک بحری جہاز ایم ایل آرزو کو ا خوراک، پینے کا پانی اور ایندھن ختم ہونے کے بعد ہفتے کے روز چھوڑ دیا۔
ایکوٹیرا کا کہنا ہے کہ قزاقوں نے عملے کے 14 بھارتی ارکان کو بغیر کوئی گزند پہنچائے جزائر سیچیلیس کے دارالحکومت وکٹوریا سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر کشتی میں چھوڑ دیا۔

XS
SM
MD
LG