رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں کا نیا شکار، بھارتی بحری جہاز


صومالی قزاقوں کا نیا شکار، بھارتی بحری جہاز
صومالی قزاقوں کا نیا شکار، بھارتی بحری جہاز

بھارتی عہدے داروں نے کہاہے کہ صومالی قزاقوں نے اومان کے ساحل کے قریب ایک بھارتی بحری جہاز کو عملے کے 14 ارکان سمیت یرغمال بنا لیا ہے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے بھارتی جہاز کو صلالہ کی بندرگاہ کے قریب اغوا کیا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا کسی تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے یا نہیں۔

صومالی قزاق 25 دسمبر کے بعد سے پانچ بحری جہاز یرغمال بنا چکے ہیں جن میں سے دو جہاز اومان کے ساحلی علاقے کے قریب سے پکڑے گئے تھے۔

یورپی یونین کی بحری فوج کاکہنا ہے کہ صومالی قزاقوں کے پاس اس وقت 28 بحری جہاز اور ان کے عملے کے 650 سے زیادہ ارکان موجود ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں پولیس نے کہاہے کہ اس نے 10 بھارتی ملاحوں کو غیر قانونی طورپر کوئلہ لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ ان افراد کو منگل کے روز حراست میں لیا گیاتھا۔

صومالی حکومت نے درختوں کو جلا کر بنائے جانے والے کوئلے کی برآمد پر پابندی لگارکھی ہے۔ لیکن اس غربت زدہ ملک میں کوئلے کی برآمد آمدنی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

XS
SM
MD
LG