رسائی کے لنکس

بھارت: ممبئی کے قریب ڈوبنے والے جہاز سے تیل بہہ نکلا


بھارت: ممبئی کے قریب ڈوبنے والے جہاز سے تیل بہہ نکلا
بھارت: ممبئی کے قریب ڈوبنے والے جہاز سے تیل بہہ نکلا

بھارت کے ساحلی محافظ پچھلے ہفتے ممبئی کی ساحل کے ڈوبنے والے ایک مال بردار بحری جہاز سے بہہ جانے والے تیل کوہٹانے میں مصروف ہیں۔

بھارتی وزارت دفاع نے پیر کے روز کہاہے کہ سمندر کے فضائی سروے سے پتاچلاہے کہ تیل بحری جہاز کے گرد تقریباً 12 بحری میلوں میں بکھرا ہواہے۔ وزارت کے حکام کا کہناہے کہ ڈوبنے والے جہاز سے تقریباً ایک ٹن فی گھنٹہ کی رفتارسے تیل خار ج ہورہاہے۔

بحری جہاز ایم وی راک پرکوئلہ لدا ہواتھا اور وہ انڈونیشیا سے مغربی بھارتی ریاست گجرات کی طرف سفر کررہاتھا کہ خرابی کے باعث اسے بھارت کے مالیاتی مرکز ممبئی کی بندرگاہ کی طرف اپنا رخ موڑنا پڑا۔

بھارتی فوج نے ڈوبنے والے جہاز کے عملے کے 30 ارکان کی جان بچائی۔

اندازہ لگایا گیا ہے کہ ڈوبتے وقت جہاز میں 340 ٹن جلانے کا تیل اور ڈیزل موجو دتھا۔

بھارتی ساحلی محافظوں کو متاثرہ علاقے میں صفائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG