رسائی کے لنکس

امریکی کشتی پر حملے کے جرم میں صومالی قزاق کو عمر قید کی سزا


امریکی بحریہ کی ایک کشتی پر حملے میں ملوث صومالی قزاق کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے بعد اب وہ اپنی باقی زندگی امریکہ کے وفاقی جیل میں رہے گا۔

31 سالہ محمد فرح کو بدھ کو یہ سزا سنائی گئی۔ اُنھیں جبوتی کے ساحل کے قریب ’یو ایس ایس ایشلینڈ‘ کشتی پر حملے میں ملوث ہونے پر یہ سزا دی گئی۔

اس سے قبل دیگر تین افراد کو پہلے ہی عمر قید کی سزا سنائی گئی جب کہ دو افراد کو 15 اور 33 سال قید کی سزا دی گئی۔

ان قزاقوں نے کشتی کو ’ہائی جیک‘ کرنے کی کوشش کی، لیکن ایک برطانوی بحری جہاز نے اُنھیں روکا۔

جس پر ان قزاقوں نے ’ایشلینڈ‘ پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس کے بعد ایشلینڈ سے جوابی فائرنگ مین قزاقوں کی چھوٹی کشتی میں آگ لگ گئی اور تمام قزاق پانی میں گر گئے۔

قزاقوں کے حملے میں ’ایشلینڈ‘ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نا ہی اُس پر موجود عملے میں سے کوئی زخمی ہوا۔

XS
SM
MD
LG