رسائی کے لنکس

صومالیہ کے تین جنگجوؤں کی گرفتاری پر انعام کا اعلان


ان تینوں افراد کا تعلق صومالیہ کے شدت پسند گروہ الشباب سے ہے اور امریکہ نے اُن میں سے ہر ایک کی گرفتاری میں مدد کے لیے تیس لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔

امریکہ نے صومالیہ کے شدت پسند گروہ الشباب کے تین سینیئر اراکین کی گرفتاری یا اُن تک پہنچنے میں مدد کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اُن میں سے ہر ایک کے سر کی قمیت تیس لاکھ ڈالر مقرر کی گئی۔

امریکی دفتر خارجہ نے جمعہ کو بتایا کہ ان تینوں افراد کا القاعدہ سے قریبی رابطے والے گروپ الشاب گروپ میں اہم کردار ہے۔

الشباب کئی دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے جن میں گزشتہ سال کینیا کے ایک بڑے شاپنگ مال پر مہلک حملہ بھی شامل ہے۔

جن افراد تک پہنچنے کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے اُن میں امریکی دفتر خارجہ کے مطابق کینیا میں الشباب کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے والا رابطہ کار عبدیقدیر محمد عبدیقدیر، اُس کا نائب جعفر جب صومالیہ میں سرگرم تنظیم کا ایک کمانڈر یاسین کیلوی شامل ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ یہ تینوں جنگجو امریکہ کی ’ہوم لینڈ‘ سکیورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہوں لیکن یہ خطے میں امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG