رسائی کے لنکس

صومالیہ میں مسلح جھڑپیں ، 27 ہلاک


صومالیہ میں مسلح جھڑپیں ، 27 ہلاک
صومالیہ میں مسلح جھڑپیں ، 27 ہلاک

صومالیہ میں باغیوں کی تنظیم الشباب کے جنگجوؤں اور حکومت کی حامی طاقتوں کے درمیان مسلح لڑائی میں کم ازکم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا آغاز جمعرا ت کو ایتھوپیا اور کینیا کی سرحد سے ملحقہ Bula Hawo کے علاقے میں ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جھڑپوں کا یہ سلسلہ جمعہ کی صبح بھی جاری رہا۔

صومالیہ کی حکومت اور افریقی یونین کے فوجیوں نے رواں ہفتے کے اوائل میں باغیوں کے ایک مضبوط گڑھ پر قبضہ کر لیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگجو اس علاقے پر قبضے کی دوبارہ کوششیں کررہے ہیں لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز عسکریت پسندوں کو وہاں سے بھگا دیا گیا ہے۔

صومالیہ میں تقریباً دو دہائی قبل ایک مستحکم حکومت کے خاتمے کے بعد ملک کو تشدد اور لاقانونیت کا سامنا ہے۔ ملک میں لڑائی کے باعث موجودہ حکومت بر ی طرح متاثرہوئی ہے اوروہ افریقی یونین کی امن فوج کے باعث ہی قائم ہے۔

XS
SM
MD
LG