رسائی کے لنکس

پورے صومالیہ میں قحط کا خطرہ :اقوام ِمتحدہ


پورے صومالیہ میں قحط کا خطرہ :اقوام ِمتحدہ
پورے صومالیہ میں قحط کا خطرہ :اقوام ِمتحدہ

اقوام ٕمتحدہ کا کہنا ہے کہ قرنِ افریقہ میں ایک کروڑ 20لاکھ سے زائد لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے اورجس کے لیے اُس نے ایک ارب 40کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ چار سے آٹھ ہفتوں کے اندر اندرجنوبی صومالیہ کے تمام علاقوں کا قحط کی زد میں آنے کا خطرہ موجود ہے۔

پناہ گزینوں سے متعلق عالمی ادارے کی ترجمان نے منگل کو’ وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ اقوام متحدہ کےتجزیے کے مطابق کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے اور خشک موسم کی بنا پر آئندہ چند ہفتوں میں قحط اور شورش سے متاثرہ اس ملک میں حالات مزید خراب ہونے کا خطرہ موجودہے۔

اُنھوں نے کہا کہ اُن کے خیال میں ستمبر تک قرنِ افریقہ کے اِس ملک میں ہر تین میں سے ایک بچے کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔اورہر دس ہزار میں سے دو افراد فاقہ کشی کی وجہ سے ہلاک ہوجائیں گے۔

ایک اور خبر کے مطابق امریکہ نے منگل کو کہا کہ وہ صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے قبضے کے علاقوں میں خوراک پہچانے کے لیے امدادی کارکنوں پر عائد پابندیاں نرم کررہاہے۔

امریکی قوانین کے تحت کی الشباب گروپ کی کسی بھی قسم کی مدد کی ممانعت ہے۔ یہ تنظیم صومالیہ کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششیں کررہی ہے۔

کچھ امدادی گروپوں نے اِس پر تشویش ظاہر کی تھی کہ اگر انہوں نے قحط زدہ صومالیوں کی مدد کے لیے الشباب کے ساتھ کام کیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

اوباما انتظامیہ کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ الشباب نے کچھ امدادی تنظیموں سےکچھ خوراک چھینی اور رقوم بھی حاصل کی ہیں۔

ایک کا کہنا تھا کہ تمام امدادی تنظیموں کو ایک مشترکہ اصول پر کاربند رہنا چاہیے کہ الشباب کو نہ توکوئی ٹیکس دیں گے اور نہ ہی راہداری ادا کریں گے۔

بین الاقوامی امدادی تنظیمں قحط کا ہدف بننے والے قریباً 37لاکھ صومالی باشندوں کی مدد کے لیے جلد جلد کارروائیاں کرنا چاہتے ہیں ، جِن میں بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

اقوام ٕمتحدہ کا کہنا ہے کہ قرنِ افریقہ میں ایک کروڑ 20لاکھ سے زائد لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے اورجس کے لیے اُس نے ایک ارب 40کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔

XS
SM
MD
LG