رسائی کے لنکس

صومالیہ: سڑک بم دھماکے میں دو اعلیٰ عہدے داروں سمیت 4 افراد ہلاک


صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے قریب بدھ کے روز ایک کار سڑک پر نصب ایک بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو سرکاری عہدے دار اور ان کے دو محافظ ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ موغادیشو کو جنوب مغربی علاقے سے ملانے والے مرکزی شاہرہ پر افگوئی نامی گاؤں کے قریب پیش آیا جو دارالحکومت سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

وانلاوین ضلع کے کمشنر محمد سیدہ ابراہام نے بتایا ہے کہ کار میں جنوب مغربی ریاست کی سیکیورٹی کے وزیر اور ریاست ہرشابلے کے ایک قانون ساز سفر کر رہے تھے جب کہ ان کے ساتھ دو محافظ بھی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں عہدے دار جنوب مغربی علاقائی ریاست کے صدر ، پارلیمنٹ کے سابق سپیکر شریف حسن شیخ عدن، صومالی فوج کے سینیر عہدے داروں اور صومالیہ میں موجود امریکہ کے فوجی مشیروں سے مذاکرات کے بعد واپس جا رہے تھے۔

سن 2015 کے بعد سے جب بھاری ہتھیاروں سے مسلح الشباب کے جنگجوؤں نے لیگو ڈسٹرکٹ ضلع میں افریقی مشن کے ایک فوجی مرکز کو روند ڈالا تھا، کئی زمینی راستے کٹے ہوئے ہیں ۔ اس حملے میں 70 سے زیادہ فوجی مارے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG