رسائی کے لنکس

صومالیہ: ٹرک بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک


صومالیہ: ٹرک بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک
صومالیہ: ٹرک بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں منگل کو ایک سرکاری عمارت کے باہر ٹرک بم دھماکے میں 60 سے زائد افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند گروہ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

الشباب ملک میں اسلامی شریعی نظام نافذ کرنے کے لیے صومالیہ کی کمزور عبوری حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش میں سرگرم ہے۔

تنظیم نے موغادیشو سے اپنے جنگجوؤں کو نکال لیا ہے لیکن وسطی اور جنوبی صومالیہ کے بڑے حصے پر اب بھی ان کا قبضہ ہے۔

XS
SM
MD
LG