رسائی کے لنکس

سوناکشی سنہا ’کراچی یو کلنگ می‘ کی ہیروئن ہوں گی


ناول کی مرکزی کردار نوجوان صحافی عائشہ خان ہے جو کراچی میں رہتی ہے، جبکہ فلم ’نور‘ کی ہیروئن نور رائے چوہدری اپنے کیرئیر کے حوالے سے بہت برجوش ہے اور نجی زندگی میں نٹ کھٹ بھی

بالی وڈ اور پاکستان کا رشتہ نیا تو نہیں لیکن گزشتہ کچھ برسوں کے دوران پاکستانی آرٹسٹ اور رائٹرز بالی وڈ کو اور بالی وڈ انہیں بہت راس آگیا ہے۔ پاکستانی آرٹسٹ بھی بالی وڈ میں مقبول ہیں اور پاکستانی رائٹرز کی کہانیوں پر بھی فلمیں بنائی جا رہی ہیں۔

معروف ایڈ فلم میکر سنیل سپی پاکستانی رائٹر، صباء امتیاز کے ناول ’ کراچی یو کل می‘ پر فلم بنا رہے ہیں، جس کی ہیروئن سوناکشی ہوں گی۔

ناول کی مرکزی کردار نوجوان صحافی عائشہ خان ہے جو کراچی میں رہتی ہے جبکہ فلم ’نور‘ کی ہیروئن نوررائے چوہدری ہے جو اپنے کیرئیر کے حوالے سے بہت برجوش ہے اور نجی زندگی میں نٹ کھٹ بھی۔

’نور‘ کی شوٹنگ کا آغاز جولائی میں ہوگا اور پوری فلم ایک ہی شیڈول میں مکمل کی جائے گی جو اگست تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

سوناکشی کے علاوہ فلم میں اور کون کون کام کرے گا اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

XS
SM
MD
LG