رسائی کے لنکس

تنقید کی پرواہ نہیں کرتی، سوناکشی سنہا


Sonakshi Lootera
Sonakshi Lootera

ینگ گن رنبیر سنگھ کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہوئی سوناکشی سنہا کی فلم ’لٹیرا‘میں پرفارمنس پر لوگوں سے داد وصول کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

گلیمرس اور الٹرا فیشن ابیل ہیروئنز کی بھیڑ میں روایتی مشرقی ہیروئن کے امیج کو ایک بارپھر بالی وڈ میں ’ان‘ کروانے والی سوناکشی سنہا کا کہنا ہے وہ خود پر ہونے والی تنقید کی پروا نہیں کرتیں بلکہ زندگی میں جو کام بھی کرتی ہیں اس پر فوکس رکھنے کی عادی ہیں اور یہ ان کی بچپن کی عادت ہے۔
خوبصورت آنکھوں، دلکش چہرے اور معصوم مسکراہٹ کی مالک سوناکشی سنہا کی بالی وڈ میں اینٹری کچھ اس انداز کی تھی جو انڈسٹری میں آنے والی ہر نئی لڑکی کا خواب ہوتا ہے۔اپنے سے عمر میں کئی سال بڑے سلمان خان کی فلم ’دبنگ‘ میں ہیروئن کا کردار سوناکشی کے لئے وہ جیک پوٹ ثابت ہوا جس نے انہیں ایک ہی چھلانگ سپراسٹار کے عہدے پر فائز کردیا۔ فلم میگا ہٹ ہوئی اور ساتھ ہی ساتھ سوناکشی سنہا بھی فلم پروڈیوسرز کی اولین پسندبن گئیں۔
’یاہوانڈیا‘ ویب کے مطابق بالی وڈ میں بہت سے لوگوں نے سوناکشی کی کامیابی کو یہ کہہ کر رد کیا کہ یہ صرف ایک فلم تک محدود ہے اور اس کا کریڈٹ بھی سلمان خان کو جاتا ہے لیکن سوناکشی نے اپنے کام اور لگن سے اس بات کو غلط ثابت کر دکھایا۔
تین سال گزرنے کے بعد بھی وہ بالی وڈ کی مصروف اداکاروں میں شامل ہیں اور اکشے کمار، اجے دیوگن سمیت تمام ہٹ ہیروز کے ساتھ ہیروئن آچکی ہیں۔
ینگ گن رنبیر سنگھ کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہوئی سوناکشی سنہا کی فلم ’لٹیرا‘میں پرفارمنس پر لوگوں سے داد وصول کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
سوناکشی نے ”لٹیرا“ میں رنبیر کے ساتھ کامیاب جوڑی بنا کر ان ناقدین کے منہ بھی بند کردئیے جن کا کہنا تھا کہ سوناکشی اپنے میچور ’لکس‘ اور مشرقی انداز کی ڈریسنگ کی وجہ سے بڑی عمر کے ہیروز کے ساتھ ہی ’سوٹ ‘ کرتی ہیں اور اپنی عمر کے کسی ہیرو کے ساتھ وہ ’مس فٹ ‘ رہیں گی۔
سوناکشی کو شروع ہی سے جن دوباتوں پر سب زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہ ان کا وزن اور مشرقی انداز کے ملبوسات ہیں۔ بہت سے لوگوں نے انہیں ماضی کی سپر اسٹار ہیروئن رینارائے سے مشابہہ قرار دیا جن کا شمار بھی بالی وڈ کی ’صحت مند‘ ہیروئنز میں کیا جاتا تھا۔
بالی وڈ کے ’سائززیرو‘ ٹرینڈ کے برعکس سوناکشی کچھ بھاری بھر کم ہیں اور یہی پوائنٹ ان کے مخالفین بار بار اٹھا رہتے ہیں۔ اس بارے میں سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ جو ہیں، جیسی ہیں خوش اور مطمئن ہیں۔ وہ بچپن سے اس قسم کے ریمارکس سنتی آرہی ہیں اور اس کا نوٹس نہیں لیتیں۔
’لٹیرا‘ میں بھی سوناکشی نے اپنا ’دیسی اوتار‘ برقرار رکھا اور فلم میں ایک اریسٹوکریٹک بنگالی فیملی سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے رول کو بہت مہارت اور خوبصورتی سے سلوراسکرین پر پیش کیا۔
سوناکشی کے مطابق وہ فلم کا انتخاب یہ دیکھ کر نہیں کرتی ہیں کہ اس میں کس قسم کی ڈریسنگ ہوگی، بلکہ رول اور فلم کی ٹیم ان کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔ سوناکشی نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں سے یہ سوال بھی کیا کہ جو ہیروئنز ہر فلم میں منی اسکرٹس اور ویسٹرن ڈریسز میں نظر آتی ہیں ان کے بارے میں کوئی کیوں بات نہیں کرتا۔ اگر میں بھارتی روایتی ملبوسات پہنتی ہوں تو اس کو موضوع بنانے کی کیا تک ہے۔
XS
SM
MD
LG