رسائی کے لنکس

logo-print

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی پاکستان آنے سے معذرت


میں ضرور ۔۔ضرور پاکستان جاوٴں گی۔ میرے آباوٴاجداد کا تعلق پشاور اور میری ماں کا تعلق کراچی سے ہے۔۔ اس حوالے سے، پاکستان سے میری بنیادیں جڑی ہیں۔ میں سیکنڈ جریشن انڈین ہوں

کراچی ۔۔۔ پاکستانی ایکٹر فواد خان کی بہت جلد آنے والی فلم ’خوبصورت‘ کی ہیروئن سونم کپور پاکستان نہیں آسکیں گی۔ تاہم، ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں پاکستان ضرور آئیں گی۔

’انڈوایشین نیوز سروس‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ ’خوبصورت‘ کی پروموشن کے لئے پاکستان ضرور آتیں۔ لیکن، پہلے سے جاری کچھ کام اب تک نمٹ نہیں سکے ہیں اس لئے وہ فوری طور پر پاکستان نہیں جا سکتیں۔

اب سونم کی جگہ ان کے ریکارڈ شدہ پیغامات کے ذریعے پاکستان میں فلم کی پروموشن ہوگی۔

سونم کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میڈیا کو متعدد انٹرویوز دے چکی ہیں اور پروموشن کی غرض سے ہی اِن دِنوں بھی میڈیا سے رابطے میں ہیں۔

سونم کا مزید کہنا تھا ’میں ضرور ۔۔ضرور پاکستان جاوٴں گی۔ میرے آباوٴ اجداد کا تعلق پشاور اور میری ماں کا تعلق کراچی سے ہے۔۔اس حوالے سے پاکستان سے میری بنیادیں جڑی ہیں۔ میں سیکنڈ جریشن انڈین ہوں۔

بھارت کی طرح پاکستان میں بھی فلم ’خوبصورت‘ دو دن بعد، یعنی 19ستمبر کو ہی ریلیز ہوگی۔ فلم کی ڈائریکشن شوشانک گھوش نے دی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرن کھیر اور رتنا پھاٹک شاہ شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG