رسائی کے لنکس

ورلڈ ٹی20 وارم-اپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرادیا


فائل
فائل

جنوبی افریقہ نے 72 رنز کا آسان ہدف 14 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔

'ٹی20' کرکٹ ورلڈ کپ کے بدھ کو کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اسے مہنگا پڑا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور تمام کھلاڑی 3ء17 اوورز میں صرف 71 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے عمر اکمل 17 کےساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ صہیب مقصود نے 15 اور احمد شہزاد نے 12 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے پارنیل، ہینڈرکس اور ٹسوٹسوب نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواباً جنوبی افریقہ نے 72 رنز کا آسان ہدف 14 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا۔ ہاشم آملہ 24 اور اے بی ڈی ویلیئرز 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔عمر گل اور شاہد آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ 'آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی' سپر 10 مرحلے کا آغاز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے ہو گا جو 21 مارچ کو میر پور میں کھیلا جائے گا۔

تاہم روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل آج کے میچ میں پاکستان کی کارکردگی نے کرکٹ کے پاکستانی شائقین کو ایک بار پھر تشویش سے دوچار کردیا ہے۔

ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل تین اور دوسرا سیمی فائنل چار اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ چھ اپریل کو میر پور میں کھیلے جانے والے فائنل میں ہو گا۔
XS
SM
MD
LG