رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا کی انتباہی فائرنگ پر شمالی کوریا کی کشتی واپس

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا کی کشتی بحیرہ زرد کے شمال میں اُس کی آبی حدود میں داخل ہوئی لیکن جنوبی کوریا کی بحریہ کی انتباہی فائرنگ کے بعد وہ اپنی حدود میں لوٹ گئی۔

جنوبی کوریا میں دفاعی عہدیداروں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی ایک کشتی کی طرف سے متنازع بحری علاقے میں داخلے پر سیئول کی نیوی نے انتباہی فائرنگ کی۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب جمعہ ہی کو جنوبی کوریا میں ایشیائی کھیلوں کے مقابلے شروع ہوئے۔ ان مقابلوں میں شمالی کوریا کے کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا کی کشتی بحیرہ زرد کے شمال میں اُس کی آبی حدود میں داخل ہوئی لیکن جنوبی کوریا کی بحریہ کی انتباہی فائرنگ کے بعد وہ اپنی حدود میں لوٹ گئی۔

دونوں ملکوں کے درمیان 1950ء کی کوریائی جنگ کے بعد سے اب تک کشیدگی برقرار ہے لیکن جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزیاں تلخی کا سبب بنتی رہتی ہیں۔

چار سال قبل شمال کوریا نے اسی خطے میں جنوبی کوریا کی حدود میں گولہ باری کی تھی جس سے چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ گزشتہ سال بھی دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی آبی حدود میں توپ خانے سے سینکڑوں گولے فائر کیے۔

XS
SM
MD
LG