رسائی کے لنکس

جنوبی کوریاکا تیل بردار بحری جہاز ہائی جیک


جنوبی کوریاکا تیل بردار بحری جہاز ہائی جیک
جنوبی کوریاکا تیل بردار بحری جہاز ہائی جیک

جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ غالباً صومالیہ کے قزاقوں نے ان کا ایک بحری آئل ٹینکر ہائی جیک کرلیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہناہے کہ اتوار کے روز جب آئل ٹینکر’ سام ہو ڈریم‘ پر مشرقی افریقہ کے ساحل کے قریب قبضہ کیا گیا تو وہ اس وقت عراق سے امریکہ جارہا تھا۔

وزارت خارجہ کے مطابق بحری جہاز کاعملہ جنوبی کوریا کے پانچ اور 19 فلپینو کارکنوں پر مشتمل ہے۔

صومالی قزاق خاص طورپر حالیہ ہفتوں میں بہت متحرک ہیں اور اچھے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ مارچ کےآغاز سے اب تک 16 بحری جہازوں کو ہائی جیک کرچکے ہیں۔

بین الاقوای بحری فورسز کئی حملوں کو روک اور درجنوں قزاقوں کو گرفتار کرچکی ہیں۔ مگر یہ فورسز بحرہند اور خلیج عدن کے ایک وسیع علاقے کی، جہاں قزاق اپنی کارروائیاں کرتے ہیں، مکمل طورپر نگرانی نہیں کرسکتیں۔

قزاق عام طورپر بحری جہازوں اور ان کے عملے کے ارکان کو کوئی گزند پہنچائے بغیر تاوان وصول کرکے رہا کردیتے ہیں۔ بعض اوقات تاوان کی رقم لاکھوں ڈالر میں ہوتی ہے۔

XS
SM
MD
LG