رسائی کے لنکس

وزیرستان: سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو پاکستانی فوجی ہلاک


فائل
فائل

پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز ملک کے شمال مغربی علاقے میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے واقعے میں دو فوجی جوان ہلاک ہوئے۔

اہلکاروں نے کہا ہے کہ نصب کیا گیا یہ بم اس وقت پھٹا جب جنوبی وزیرستان میں لدھا کے مقام پر سیکورٹی افواج کی ایک گاڑی گشت کے دوران وہاں سے گزر رہی تھی۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کی خبر کے مطابق، اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کی، چونکہ انھیں اخباری نمائندوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

فوری طور پر حملے کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ لیکن، ماضی میں پاکستانی طالبان ایسے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہیں۔

جنوبی وزیرستان محسود جنگجوؤں کا گڑھ خیال جاتا تھا، جب تک فوج نے حالیہ برسوں کے دوران ان کے خلاف کارروائیاں نہیں کی تھیں۔

فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان سرحد کے قریب واقع اس علاقے سے اسلام پرست جنگجوؤں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG