رسائی کے لنکس

خلائی ملبہ، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے انتہائی قریب سے گذرگیا


خلائی ملبہ، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے انتہائی قریب سے گذرگیا
خلائی ملبہ، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے انتہائی قریب سے گذرگیا

خلائی ملبے کا ایک ٹکڑا ، جس کی شناخت واضح نہیں ہے، منگل کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے انتہائی قریب آگیا جس کے نتیجے وہاں موجود چھ خلابازوں کو ایک حفاظتی پناہ گاہ میں جانا پڑا۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ خلائی ملبہ ، خلائی اسٹیشن سے صرف 245 میٹر کے فاصلے سے گذرا۔

ان دنوں بین الاقومی خلائی اسٹیشن پر تین روسی، دوامریکی اور ایک جاپانی خلاباز موجود ہیں۔

امریکی خلائی ادارہ ناسا اگلے ماہ اپنی خلائی شٹل اٹلانٹس کے ذریعے مزید خلاباز ، خلائی اسٹیشن بھیجنے کی تیاری کررہاہے۔

ناسا کے عہدے دار ، 30 سالہ امریکی خلائی پروگرام کی آخری پرواز کے سلسلے میں آج منگل کے روز ملاقات کررہے ہیں۔

ناسا کا کہنا ہے کہ اس 12 روزہ مشن کے لیے خلائی شٹل اٹلانٹس کی پرواز 8 جولائی کو روانہ کی جاسکتی ہے۔

اٹلانٹس کے ذریعے چار خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجے جائیں گے اور ان کے ساتھ ایک کیثر المقاصد کنٹینر بھی ہوگا جس کے ذریعے سامان رسد اور سپر پارٹس روانہ کیے جارہے ہیں تاکہ امریکی خلائی شٹل پروگرام کے اختتام کے بعد خلائی اسٹیشن کی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔

XS
SM
MD
LG