رسائی کے لنکس

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تین خلابازوں کی واپسی


بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تین خلابازوں کی واپسی
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے تین خلابازوں کی واپسی

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 26 ویں خلائی مہم پر جانے والے تین خلاباز پانچ ماہ سے زیادہ عرصہ زمین کے بیرونی مدار میں گذارنے کے بعد زمین پر واپس پہنچ گئے ہیں۔

روسی خلائی جہاز سویوز تین خلابازوں کو لے کر خلائی اسٹیشین سے روانگی کے چند ہی گھنٹوں کے بعد طے شدہ پروگرام کے مطابق بدھ کے روز کاغزستان میں اتر گیا۔ واپس آنے والے خلابازوں میں امریکہ کے سکاٹ کیلی، روس کے فلائٹ انجنیئر اولیگ سکریپوچوکا اور الیکزینڈر کالیری شامل ہیں ۔

تینوں خلابازوں نے خلائی اسٹیشن پر اپنے قیام کے دوران کئی خلائی چہل قدمیاں کیں اور اپنی خلائی مشن 26 کے دوران 40 سے زیادہ سائنسی تجربات کیے۔

فوجی روایات کے مطابق کمانڈ کی منتقلی کی ایک تقریب کے دوران کیلی نے اس ہفتے کے شروع میں کمانڈ اپنے ساتھی خلاباز روسی فلائٹ انجنیئر دیمری کوندرتیوف کے حوالے کی تھی۔

خلائی پروگرام میں شمولیت سے قبل ان دونوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز اپنے اپنے ملکوں کی فوج میں لڑاکا طیاروں کے پائلٹ کے طورپر کیا تھا اور پھر ترقی کرتے ہوئے ایک امریکی بحریہ میں کیپٹن اور دوسرا روسی ایئر فورس میں کرنل کے عہدے پر پہنچ گیا۔

XS
SM
MD
LG