رسائی کے لنکس

ہسپانیہ میں کُب والے ڈائنوسار کا ڈھانچہ دریافت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ہسپانیہ میں معدوم حیوانات کا مطالعہ کرنے والے ماہرین حال ہی میں دریافت ہونے والے اس ڈائنوسارکے ڈھانچے کو منظر عام پر لے آئے ہیں جس کی پشت پر ہڈیاں کُب کی صورت میں ابھری ہوئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت پرندوں کے نقطہ آغاز کا تعین کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈائنوسارکی یہ نئی نسل، جس کو Concavenator Corcovatus کا نام دیا گیا ہے، تیرہ کروڑ برس قبل کرئہ ارض پر پائی جاتی تھی۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس ڈائنوسارکے کندھوں کے قریب یہ اُبھار اس بات کی نشان دہی کرتے ہیں کہ ان معدوم جانوروں میں پر اْس وقت سے کافی پہلے نمودار ہونا شروع ہو گئے تھے جس کا اندازہ سائنسدان لگاتے آئے ہیں۔ ماہرین ڈائنوسار کی پشت پراُبھار کی وجہ جاننے میں تاحال ناکام رہے ہیں۔

ہسپانیہ میں دریافت ہونے والے اس گوشت خور ڈائنو سار کا ڈھانچہ چار میٹر لمبا ہے اور اس کو ملک کے Cuenca Museum of Science میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG