رسائی کے لنکس

logo-print

بارسلونا سے ملنے والا 90 سال پرانا بم ناکارہ بنا دیا گیا


اسپین کی فوج 90 سال پرانے بم کو سمندر میں تباہ کرنے جا رہی ہے۔ 26 اگست 2019

اسپین کے ساحلی شہر بارسلونا میں سمندر کے قریب اختتام ہفتہ برآمد ہونے والے ایک زندہ بم کو پیر کے روز تباہ کر دیا۔ بم ملنے سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ساحلی علاقے کو لوگوں سے فوری طور پر خالی کروا لیا گیا تھا۔

بم کے متعلق بتایا گیا ہے کہ اس کا تعلق 1930 کے عشرے کی خانہ جنگی سے تھا۔

بم میں 150 پاؤنڈ انتہائی دھماکہ خیزبارود بھرا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے بم ناکارہ بنانے کے ماہرین اسے سمندر میں ایک ناٹیکل میل کے فاصلے پر لے گئے اور اسے 150 فٹ کی گہرائی میں تباہ کیا گیا تاکہ کسی کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے۔

بارسلونا سٹی ہال کے مطابق ناکارہ بنائے جانے والے بم کا تعلق 1930 کے عشرے کی خانہ جنگی سے تھا جس کی وجہ سے بحیر روم پر واقع اس شہر کو اطالوی ایئر فورس کی جانب سے بڑی تعداد میں بم حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اطالوی ایئر فورس قوم پرست جنرل فرانسسکو فرانکو کی مدد کر رہی تھی جنہیں بالآخر اس تنازع میں فتح حاصل ہوئی تھی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG