رسائی کے لنکس

ٹی 20، سری لنکا نے نیدر لینڈز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا


چالیس رنز کے تعاقب میں سری لنکا کا صرف ایک کھلاڑی جے پریرا چودہ رنز کے انفرادی اسکور پرا ٓوٴٹ ہوا۔ پریرا کو سوارٹ نے جمیل کی گیند پر کیچ کیا۔ انہوں نے صرف دس بولز ہیں کھیلی تھیں۔

نیدر لینڈ کی جانب سے صرف 40رنز کا ہدف لیکر میدان میں اترنے والی سر ی لنکا کی ٹیم نے 9وکٹس سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں چٹاکانگ میں کھیلا جانے والا میچ جیت لیا ہے ۔ سری لنکا کو مقرردہ ہدف تک پہنچنے کے لئے صرف پانچ اووز کھیلنا پڑے۔

چالیس رنز کے تعاقب میں سری لنکا کا صرف ایک کھلاڑی جے پریرا چودہ رنز کے انفرادی اسکور پرا ٓوٴٹ ہوا۔ پریرا کو سوارٹ نے جمیل کی گیند پر کیچ کیا۔ انہوں نے صرف دس بولز ہی کھیلی تھیں۔

پریرا کی جگہ جے وردھنے میدان میں اترے تھے جبکہ دلشان پہلے سے کریز پر موجود تھے۔ دلشان نے 12 اور جے وردھنے نے11 رنز بنائے۔

نیدر لینڈ : ٹی ٹوئنٹی کے سب سے کم اسکور
بنگلہ دیشی شہر چٹاگانگ میں سری لنکا اورنیدر لینڈ کی ٹیمیں پہلی مرتبہ پیر کو ایک دوسرے کے مقابلہ پنجہ آزماہوئیں ۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے نیدر لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی جو ٹی ٹوئنٹی کے اب تک کے سب سے کم اسکور 39رنز پر آوٴٹ ہوگئی۔

سری لنکا کا ٹاس جیت کر چیس کرنے کا فیصلہ کرکٹ کے شوقین افراد کی توقع کے عین مطابق تھا اورآج کے کھیل نے بھی یہی ثابت کیا۔ نیدر لینڈ کی پرفارمنس آغاز سے ہی خراب ثابت ہوئی ۔ اس کے دوکھلاڑی صرف ایک رن پر ہی آوٴٹ ہوگئے جبکہ مے برگ ، سوارٹ، بورین ، لوگن وین بیک اور جمیل نے کوئی رنز نہیں بنایا جبکہ ویسلے بریسی نے ایک ، کوپر نے 16، بی این کوپرنے 8 ، مدرثر بخاری نے چار اور سیلر نے تین اور بیک نے ایک رن بنایا۔چھ رنز ایکسٹر بنے۔

سری لنکا کی جانب سے کلاسیکرا نے ایک ، متھیو نے تین، ملنگا نے دو اور مینڈس نے تین وکٹ لئے۔ ایک کھلاڑی رن آوٴٹ ہوا۔

یوں بھی سری لنکا اوسطاًرنز کے لحاظ سے ٹی 20کی اب تک کی کامیاب ترین ٹیم ہے جبکہ نیدر لینڈ اس کے مقابلے میں کم تجربہ کار ٹیم ہے ۔ وہ اس ٹورنامنٹ میں تین اننگز کھیل چکا ہے ان تینوں اننگز میں ٹام کوپر نے ہی سب سے زیادہ 151 رنز بنائے ہیں۔دونوں اے گروپ کی ٹیمیں ہیں۔

نیدر لینڈ کی ٹیم مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
(1)مائیکل ورٹ ،(2) اسٹیفن مے برگ ،(3) ویسلے بریسی ،(4) پیٹر بورین،(5) ٹام کوپر،(6) بین کوپر،(7) مدثر بخاری،(8) لوگن وین بیک،(9) ٹم وین ڈیرگگ ٹین، (10)پیٹر سیلار،(11) احسن ملک جمیل

سری لنکاکی ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں:
(1)تلکا رتنے دلشان،(2) کسل پریرا، (3)مہیلا جیاوردھنے، (4)کمار سنگاکارا، (5)دنیش چندی مل،(6) انجیلومیتھیو،(7) تھیسارا پریرا، (8)نووان کلاسیکارا، (9)سچترا سینانا یاک،(10) لاستھ ملنگا، (11) اجنتھا مینڈس
XS
SM
MD
LG