رسائی کے لنکس

مرلی دھرن کا 800 وکٹوں کا ریکارڈ


سری لنکا کے آف سپنر مرلی دھرن
سری لنکا کے آف سپنر مرلی دھرن

سری لنکا کے آف سپنر مرلی دھرن اپنے ٹیسٹ کیریئر کے آخری میچ میں 800 ویں وکٹ لے کر دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالربن گئے ہیں۔

انھوں نے یہ اعزاز جمعرات کے روز سری لنکا کے شہر گالے میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پراگ یان اوجھا کو آوٹ کرکے حاصل کیا۔

جب اس ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوا تو مرلی دھرن کو یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے آٹھ وکٹوں کی ضرورت تھی اور انھوں نے بھارت کی پہلی اننگز میں پانچ اور دوسرے اننگز میں تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف ایک بالر اور ہیں جنہوں نے619 سے زائد وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ آسٹریلیا کے لیگ سپنر شین وان نے، جو اب ریٹائر ہو چکے ہیں، اپنے کیرئیر میں 709 وکٹیں لیں۔

38 سالہ مرلی دھرن کی بولنگ کے غیر روایتی انداز کے خلاف 1995ء میں سوالات اٹھائے گئے تھے لیکن عالمی کرکٹ کونسل نے تحقیقات کے بعد ان کو کھیل جاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔

XS
SM
MD
LG