رسائی کے لنکس

سری لنکا کی فوج شہری ہلاکتوں کی مرتکب نہیں ہوئی: رپورٹ


سری لنکا کی فوج شہری ہلاکتوں کی مرتکب نہیں ہوئی: رپورٹ
سری لنکا کی فوج شہری ہلاکتوں کی مرتکب نہیں ہوئی: رپورٹ

سری لنکا میں خصوصی کمیشن نے فوج کو ملک میں دو دہائی تک جاری رہنے والی خانہ جنگی کے آخری مراحل میں دانستہ طور پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے الزامات سے بری قرار دے دیا ہے۔

حکومت کے نامزد کردہ کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر مطمئن ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شہری ہلاکتوں کو کم سے کم رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے تھے۔

کمیشن نے اپنی 440 صفحات پر مشتمل رپورٹ جمعہ کو پارلیمان کے سامنے پیش کی۔

یہ کمیشن گزشتہ سال تشکیل دیا گیا تھا جب بین الاقوامی برادری سری لنکا کی فوج اور تامل باغیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات پر زور دے رہی تھی۔

اقوام متحدہ نے اپریل میں جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں اسپتالوں اور دیگر شہری مقامات پر سرکاری فورسز کی بمباری سے ہزاروں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG