رسائی کے لنکس

سری لنکا کے سابق فوجی سربراہ کو تین سال قید


سرتھ فونسیکا (فائل فوٹو)
سرتھ فونسیکا (فائل فوٹو)

سری لنکا کی ایک عدالت نے فوج کے سابق سربراہ اور حزب مخالف کے رہنما کو ملک کے سیکرٹری خارجہ پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

سری لنکن ہائی کورٹ نے جمعہ کو فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سرتھ فونسیکا ایک اخباری انٹرویو میں دیے گئے اپنے تبصرے میں ملک کے اس وقت نافذ العمل ہنگامی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ فونسیکا نے کہا تھا کہ سیکرٹری دفاع گوتابھایا راجاپاکسا نے 25 سالوں سے جاری خانہ جنگی کے آخری مرحلے پر تامل باغیوں کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔

گوتابھایا راجاپاکسا سری لنکا کے صدر مہندا راجاپاکسا کے بھائی ہیں۔

فونسیکا پہلے ہی ہتھیاروں کی خریداری کے الزامات میں 30 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں جب کہ انھیں پارلیمنٹ میں اپنی نشست بھی گنوانا پڑی۔

مئی 2009ء میں ملک میں جاری 25 سالہ خانہ جنگی کے خاتمے میں فوج کے سابق سربراہ کے کردار کو بڑے پیمانے پر سراہا جاتا ہے۔ فونسیکا اور صدر راجاپاکسا دونوں ہی سری لنکا میں ہیرو کے طور پر پذیرائی حاصل ہوئی تھی لیکن جلد ہی سیاسی نظریات میں اختلافات نے ان دونوں کی راہیں جدا کردیں۔

فونسکیا نے فوج سے سبکدوش ہو کر صدارتی انتخاب میں حصہ لیا جس میں وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

XS
SM
MD
LG